وینٹی لیٹرز کی تیاری کیلئے ایک اور کمپنی کے لائسنس کی منظوری

  • September 2, 2020, 12:05 pm
  • Business News
  • 110 Views

ڈریپ نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کیلئے ایک اور کمپنی کے لائسنس کی منظوری دے دی ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کراچی سے ایلسن کمپنی کے ڈیزائن کو وینٹی لیٹرز کی پیداوار کیلئے منظور کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں ایک اور پیداواری لائن اور ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان میں دو نئی کمپنیوں کو ونٹیلیٹر بنانے کا لائسنس جاری ہو رہا تھا ، پاکستان کے تمام ونٹیلیٹر یورپین اسٹنڈرز پر بنائے جا رہے ہیں اور انتہائی کامیاب ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کیلئے جن کو لگتا ہے پاکستان انجینئرنگ میں بہت پیچھے ہے، جہاں ہندوستان کے بنائے وینٹیلیٹرز کو ہسپتالوں سے واپس منگوانا پڑا وہاں پاکستان میں دو نئی کمپنیوں کو ونٹیلیٹر بنانے کا لائسنس جاری ہو رہا ہے ،پاکستان کے تمام ونٹیلیٹر یورپین اسٹنڈرز پر بنائے جا رہے ہیں اور انتہائی کامیاب ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا کے دوران پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث امریکی امدادی ادارئے یو ایس ایڈ کے مالی معاونت سے پی ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے محکمہ صحت کو 54وینٹی لیٹرز فراہم کیئے گئے تھے جن میں پانچ وینٹی لیٹرز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو دئے گئے تھے جو این ڈی ایم اے کے اشتراک سے 200وینٹی لیٹرز جو امریکی مدادی ادارے نے دینے تھے کا حصہ ہے ، یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مائکل نہرباس کے مطابق وینٹی لیٹرز دئنے کا مقصد موجودہ مشکلا حالات میں قیمتی جانوں کو بچانا تھا جبکہ ان وینٹی لیٹر سے کورونا کے خلاف جنگ میں بھر پور مدد ملے گی اور ایل ار ایچ میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوگی انہوں نے پاکستان ہیلتھ اتھارٹیز ،این ٰ ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان کے 180ڈاکٹرز کو ٹرینگ بھی سپانسر کرینگء جو مختلف الات میں ماہرات حاصل کر سکیں گے جو خیبر پختونخوا سے شروع ہو چکا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان یو ایس پارٹنرشپ کے تحت ٹیسٹنگ ،ڈیزیز مانیٹرن اور ددیگر صحت پروگرام پر بھی کام کرینگے۔