پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی، 7 اموات ، 498 نئے کیسز رپورٹ

  • September 4, 2020, 3:26 pm
  • COVID-19
  • 125 Views

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کے گراف میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں سات مریض جاں جبکہ کوروناکے 498 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں7مریض کوروناوائرس سے جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات 6 ہزار 335ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 23ہزار 218 ٹیسٹ کیےگئے اور کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار 909 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41 ، پنجاب میں 97 ہزار 44 ، خیبرپختونخوا 36میں ہزار 414، بلوچستان میں 13 ہزار45، اسلام آباد میں 15 ہزار714 اور گلگت میں 2 ہزار948 ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 82ہزار 268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔