خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 48 افراد جاں بحق

  • September 4, 2020, 3:46 pm
  • Weather News
  • 220 Views

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے اب تک 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 اگست سے ہونے والی بارشوں سے اب تک48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق چینی سفارتخانے نے سوات میں متاثرہ 800 خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں جب کہ چترال ،کوہستان اور بونیر کےلیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے ، میٹ ، حفظان صحت کٹس ، کچن سیٹ اور کمبل شامل ہیں۔