لاہور میں نجی بینک کی چھت گرگئی ، ایک شخص جاں بحق ،6 زخمی

  • September 4, 2020, 3:52 pm
  • National News
  • 150 Views

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی میں نجی بینک کی چھت گیس پائپ لائن لیکج کے باعث دھماکے سے گر گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی نجی بینک کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

چھت گرنے کاواقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا، ریسکیوذرائع کاکہناہے کہ گیس دھماکے کے باعث بینک کے باہرکھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں ، دھماکے کی شدت اس قدرزیادہ تھی کہ بینک کاسامان بھی باہر آگرا۔

ایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہےکہ دھماکے بعد چھ زخمی افراد لائے گئے تھے، جن میں سےدوافرادکی حالت انتہائی تشویشناک ہیں جبکہ تین معمولی زخمی ہیں۔

چھت گرنے کے باعث متعددافرا دکے ملبے تلے دبنے کاخدشہ ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے، چکوال میں دو مختلف واقعات میں مکانات کی چھتیں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔