تعلیمی اداروں کیلئے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ

  • September 5, 2020, 9:18 pm
  • Education News
  • 265 Views

تعلیمی اداروں کیلئے ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ، رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں دی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کی وزارت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ تعلیمی سال کے دوران ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلئے لیا گیا ہے۔ اساتذہ ہفتے کے روز تعلیمی لحاذ سے کمزور طالب علموں کو خصوصی تیاری کروائیں گے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کی تعلیمی کلینڈر کے مطابق فریم ورک تیار کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ جبکہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے پر امید ہیں۔ تاہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ اب 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا آغاز ہوگا۔ ابتدائی طور پر صرف میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 28 ستمبر سے پرائمری اور مڈل کلاسز کے آغاز کی اجازت دی جائے گی۔