بلوچستان کی معروف خاتون صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیا گیا

  • September 5, 2020, 9:20 pm
  • Breaking News
  • 381 Views

بلوچستان کی معروف خاتون صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیا گیا، خاتون صحافی پر بلوچستان کے علاقے تربت میں حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ معروف خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہینہ شاہین نامی خاتون صحافی پی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور مارننگ شو میں میزبان کے فرائض انجام دیتی تھیں۔ شاہینہ شاہین بلوچ سماجی کارکن اور ایک آرٹسٹ کے طور پر بھی مشہور تھیں۔




ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے تربت میں واقع ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
شاہینہ بلوچ کو 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے شاہینہ شاہین بلوچ کے گھر میں زبردستی گھس کر قریب سے گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں شاہینہ بلوچ کو فوری ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ ملک بھر کی صحافی برادری اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شاہینہ بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ شاہینہ بلوچ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔