خاتون وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

  • September 5, 2020, 9:30 pm
  • National News
  • 163 Views

اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، اغوا کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا۔

خاتون وکیل کے اغوا میں شریک تمام ملزمان کاویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ اےآروائی نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

خاتون وکیل کا فرنٹ مین گوچی جتالہ موٹرسائیکل پربیٹھا کر کچہری لے کر گی، فوٹیج میں خاتون وکیل کو موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

محمود خاتون وکیل کو بونگہ حیات سے گگو منڈی چھوڑ کر آیا، احمداور عابد کے گھرخاتون وکیل 15سے22 اگست تک رہیں جب کہ خادم نامی ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی پر میلسی چھوڑ کر آیا۔

محمداشرف نامی شخص کی سم استعمال کی گئی، پہلےشہزادکی سم استعمال کی جاتی رہی جومحمودعرف ببی استعمال کرتا رہا، اوکاڑہ یہ تمام افراد خاتون وکیل کے فرنٹ مین ہیں۔

ایڈوکیٹ نسرین ارشاد نے اغوا کے مقدمے میں 4 افراد کو نامزد کیا تھا، ملزمان میں سابق شوہر اکمل، نذد فرید، حق نواز اور اویس شامل ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔