ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو افراد زخمی

  • September 6, 2020, 3:03 pm
  • Breaking News
  • 190 Views

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اراضی واگذار کرانے کے دوران ایک مکان سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی کینٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری زمین پر تعمیر کردہ گھر کا قبضہ چھڑانے گئے تو گھر کے اندر سے اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کینٹ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر غفار اور کانسٹیبل سلیم زخمی ہو گئے۔


پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر وہاں موجود جہانگیر نامی ملزم اور اس کے بیٹے ارشد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔