شیخو پورہ: اسسٹنٹ کمشنر سلیکٹ ہونے والا نوجوان اغواء

  • September 6, 2020, 3:04 pm
  • National News
  • 168 Views

پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں سی ایس ایس پاس 24 سالہ نوجوان کاشف کو اغواء کر لیا گیا، مغوی کی سیلیکشن بطور اسسٹنٹ کمشنر ہوئی تھی۔

کاشف نے گزشتہ روز (5 ستمبر کو) لاہورمیں ہونے والی سلیکشن کی تقریب میں شرکت کرنی تھی ۔

شیخوپورہ کے تھانے فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر میں مغوی کے والد محمد عاشق نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا دکان سے شیمپو لینے گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا، بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او صلاح الدین غازی کی ہدایت پر نوجوان کاشف کی بازیابی کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔