اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے حلوہ زیادہ بنایا،فواد چوہدری

  • September 6, 2020, 3:17 pm
  • Political News
  • 190 Views

وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں آل پارٹی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے حلوہ زیادہ بنایا تھا اور لوگ کم تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے سوچا سب مل کرحلوہ پارٹی کرتےہیں۔ کہا اے پی سی سے حکومت کوکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

جہلم میں فوادچوہدری نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور کہا کہ کندوال کا علاقہ بارشیوں سے شدید متاثر ہوا، کندوال میں100سےزائدگھرمتاثرہوئےہیں۔

فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف پیکج کااعلان کرے۔

اس موقعے پر اے پی سی سے متعلق انہوں نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس میں فضل الرحمان نےحلوہ زیادہ بنایاتھا، آل پارٹی کانفرنس میں لوگ کم تھے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نےسوچاسب مل کرحلوہ پارٹی کرتےہیں،اے پی سی سےحکومت کوکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔