چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک افواج نے جس جوانمردی اور بہادری سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیا اور ایسی شکست سے دوچار کردیا کہ رہتی دنیا تک وہ اس دن کو بھول نہیں پائیگا، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ

  • September 6, 2020, 3:24 pm
  • National News
  • 154 Views

چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک افواج نے جس جوانمردی اور بہادری سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیا اور ایسی شکست سے دوچار کردیا کہ رہتی دنیا تک وہ اس دن کو بھول نہیں پائیگا، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ
نوکنڈی (انفارمیشن ڈیسک) کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ نے کہا چھ ستمبر یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے جب پاکستان کی باہمت و مسلح افواج اور پر جوش و محبّ وطن قوم نے ہندوستانی جارحیت کے خلاف اپنے پیارے وطن اور قومی وقار کا دفاع کیا اس دن سے جڑ ی انمٹ یادوں، یکجہتی کے عمدہ مظاہرے، ہمارے عظیم شہداء اور بے مثال قربانیوں کو زمانے کی گرد کبھی دھندلا نہ سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتان رائفلز ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ نے فوجی آفیسران،سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ یادگار شہداء پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی یاد میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، شہداء ایف سی اور لیویز فورس کے لواحقین میں تحفے اور انعامات بھی تقسیم کیے تقریب میں ایف سی سکول کے طلباء و طالبات نے تقاریر،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب سے کمانڈنٹ کرنل عبدالمجید کاکڑ نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک افواج نے جس جوانمردی اور بہادری سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیا اور ایسی شکست سے دوچار کردیا کہ رہتی دنیا تک وہ اس دن کو بھول نہیں پائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مگر اپنی پاک دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر اْنگلی کو توڑنے اور ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم جان وار دیں گے مگر اپنے پیارے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پہ نوکنڈی کے عوام کی جوش و جذبہ قابل دید ہے یہاں کے لوگ ملک اور افواج پاکستان سے بے پنہاں محبت کرتے ہیں یہاں کے لوگ بھی پاک افواج کا حصہ بنے اور ملک و ملت کی خدمت اور حفاظت کیلئے آگے آکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، تقریب سے قبائلی رہنما ملک محمداشرف حسنزئی نے بھی خطاب کیا۔