موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے 7 خاکے تیار

  • September 18, 2020, 10:27 pm
  • National News
  • 143 Views

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے 7 خاکے تیار کرلیے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کیے گئے خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردیے گئے ہیں ، اور بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی مختلف روپ دھارسکتا ہے۔گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم داڑھی ، مونچھ ، کلین شیو یا دیگر میں سے کسی بھی قسم کے روپ میں ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا تھا کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔

ملاقات کیلئے آیا تو پولیس کو اطلاع دے دی تھی ، لیکن وہ پولیس پہنچتے ہی فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد علی چوتھی مرتبہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو ملزم عابد علی کی اس کی سالی کے گھر موجودگی کی اطلاع ملی

اس کے باوجود پولیس 30 منٹ تاخیر سے وہاں پہنچی۔ ملزم عابد علی اپنی سالی کیساتھ ایک پارک میں موجود تھا جب پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔
پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی عابد علی پر ہاتھ ڈالا، ملزم اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ عابد علی کی سالی نے بتایا کہ عابد ننکانہ صاحب کے رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا جب پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزم پھر بھی فرار ہوگیا۔ میڈیا کو دیے گئے بیان میں ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا ہے کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ عابد علی نے کلین شیو کر لی ہے اور اپنی باقی حالت بہت زیادہ خراب کر لی ہے۔ دوسری طرف معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو پہلے ہی اطلاع مل جاتی ہے کہ پولیس کب اور کہاں چھاپے مارنے والی ہے ۔