ملک میں ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آگیا

  • September 18, 2020, 10:34 pm
  • Science & Technology News
  • 207 Views

ملک میں ماہ صفر کا چاند نظر آگیا، دوسرے اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماہ صفر کا چاند کا نظر آگیا ہے، کل 19 ستمبر بروز ہفتہ یکم صفر المظفر ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسلامی مہینے صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

اجلاس کے دوران زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ قائم رکھا گیا۔ ملک کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے صفر کا چاند نظر آ جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ مفتی منیب الرحمان کے اعلان کھے مطابق کل بروز ہفتہ 19 ستمبر کو یکم صفر المظفر ہوگی۔