ساہیوال: تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

  • September 22, 2020, 3:19 pm
  • National News
  • 131 Views

تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میرین تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کے ہمراہ معروف اسٹیج اداکارہ ہیرہ انور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ ہیرہ انور نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ میرین تھیٹر کا مالک اپنے دوستوں سمیت ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنا چاہتا تھا، جب اس کو اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے اداکارہ پر تشدد شروع کر دیا۔
اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنا تعارف کروانے کے بعد بتایا کہ وہ میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھیں، اور کوئی غلط کام نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ڈرامہ کرنے تھیٹر میں آئی تو تھیٹر کے مالک اشفاق باجوہ اور خوشی باجوہ نے اپنے چھ سے سات دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھیٹر کے مالکان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے مارا پیٹا، تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کا سارا منہ سوجھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنی گردن پر پڑے نشانات دکھاتے ہوئے بتاہا کہ ملزمان نے ان کو بری نوچا ہے۔ اداکارہ ہیرہ انور کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان نے انہیں مل کر مارا پھر گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسے انصاف چاہیے۔