بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ؛ تعداد 20 ہوگئی

  • September 22, 2020, 3:20 pm
  • National News
  • 153 Views

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے احمد خانزئی سے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے 33 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے جس میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔