پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز

  • September 22, 2020, 3:21 pm
  • COVID-19
  • 190 Views

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے۔آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی شریک ہوں گے۔ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے6 ماہ میں متوقع ہیں۔ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر شریک ہورہے ہیں۔



قبل ازیں این سی او سی نے بتایا تھا کہ پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کوویڈ 19 ویکسین کینسنینو کا آغازہوچکا ہے جب کہ ویکسین کی آزمائش کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں مکمل ہوا تھا۔