خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بسوں کے دوبارہ چلنے کی تاریخ دے دی

  • September 23, 2020, 1:59 pm
  • Science & Technology News
  • 162 Views

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے بتایا ہے کہ پشاور کی بی آر ٹی بس سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ چلنے لگے گی ، بسوں میں آگ لگنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں گے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کہ بی آر ٹی کیلئے بس بنانے والی کمپنی نے 25 اکتوبر سے سروس دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، چینی کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی ، تاہم بی آرٹی بس میں خرابی سے حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچا ، بی آر ٹی بسوں میں خرابی تکنیکی ہویا کمپنی کی طرف سے لاپرواہی کی گئی ہو ، اس پر کارروائی ضرور کریں گے ، کیوں کہ کہ بی آرٹی بسوں میں خرابی سے معاشی نقصان بھی ہوا ہے ، بسوں میں خرابی دور کرکے جلد فعال کریں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے 4 واقعات سامنے انے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ، بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان نے بتایا ہے کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ، بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی ، آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کردی ہے ، جس کیلئے بی آرٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا جارہاہے ، تکنیکی اعتبارسے کلیئرنس کے بعد سروس بحال کردی جائے گی ۔
دوسری طرف کئی روز کی کوششوں کے بعد بالآخر بی آر ٹی پشاور بسوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کر لی گئی منصوبہ مکمل ہونے سے 2 سال قبل ہی بسیں منگوائی گئیں، بسوں کو ہر تیسرے روز چارج کرنا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، کئی ماہ تک بسیں ڈپو میں کھڑی رہیں جس کی وجہ سے بیٹریوں میں خرابی پیدا ہوئی ۔