وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

  • September 23, 2020, 1:59 pm
  • Weather News
  • 188 Views

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، نورپورتھل، لسبیلہ، سکھر اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔