بلوچستان: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

  • September 23, 2020, 2:15 pm
  • National News
  • 170 Views

بلوچستان کے علاقے وندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ رات وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب کے ٹوکروں سے لوڈ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 450کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک اور کارروائی کے دوران کوچ میں سوار 2 مسافر خواتین سے 15کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یباً 771.9 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ٹرک اور 3 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔