سی سی پی او لاہور نے انگریزی میں جواب دینے پر نوجوان افسر کو ’گدھے کا بچہ‘ کہہ دیا

  • September 25, 2020, 12:40 pm
  • National News
  • 201 Views

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے ’گدھے کا بچہ ‘ کہنے پے اعلیٰ تعلیم یافتہ ایس آئی دلبرداشتہ ہو گئے،نوکری سے استفعیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپیکٹر فہد افتخار ورک سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے انہیں گدھے کا بچہ کہنے پر انتہائی دلبرداشتہ ہو گئے اور پولیس سروس سے استفعیٰ دے دیا۔
فہد افتخار نے امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کیا ہے۔وہ سی سی پی او لاہور سیت دیگر حکام کو بریفنگ دے رہے تھے۔تاہم عمر شیخ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعہ حقائق کے برخلاف اور من گھڑت کہانی ہے،کسی افسر کی توہین نہیں کی گئی۔البتہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپیکٹر نے عمر شیخ کے خراب رویے سے تنگ آ کر پولیس کی ملازمت کو خیر آباد کر دیا۔
ان کا استفعیٰ دو صفحات پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے محکمے میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔فہد افتخار نے بتایا کہ 22 ستمبر کو ایک اجلاس میں سی سی پی او نے انہیں گدھے کا بچہ کہ کر مخاطب کیا۔اپنی توہین محسوس کرتے ہوئے مذکورہ ایس آئی نے فوری طور پر محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا۔فہد افتخار نے کہا کہ وہ یک تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،ان کے والد سکول ٹیچر تھے، گذشتہ مارچ وہ سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق فہد افتخار انگریزی زبان میں بریفینگ دے رہے تھے جس پر سی سی پی او نے انہیں برے القابات سے مخاطب کیا۔فہد افتخار کا کہنا ہے کہ والد کو کوئی گالی دے، یہ بات ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب پولیس کا میڈیا سیل بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سی سی پی او نے مجھ سے ایک سوال کیا،جس کا جواب انگریزی میں دیا تو وہ برہم ہو گئے۔