نہم اور دہم جماعت کے طالب علموں میں کورونا کی تصدیق، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

  • September 25, 2020, 12:43 pm
  • COVID-19
  • 259 Views

نہم اور دہم جماعت کے طالب علموں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وار برٹن کے 2 طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔نویں جماعت کے طالب علم عزیز اللہ اور دہم کے محمد سمیع میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
بچوں میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے والدین میں تشویش کی لہر پائی جا رہے جب کہ اکثر والدین اپنے بچوں کو سکول بھجوانے سے خوفزدہ ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16093نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید401 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید6مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے نتیجے میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2477ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک1290777نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 135246 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید137مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 129101 ہوچکی ہے۔ اس وقت3668مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3376 گھروں میں ،5آئسولیشن سینٹر ز میں اور287مختلف اسپتالوں میں ہیں۔135 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 401 نئے کیسز میں سے 244 کا تعلق کراچی سے ہے۔جن میں ضلع شرقی104، ضلع جنوبی70، ضلع وسطی32، کورنگی16، ضلع غربی4 اور ملیر میں سی18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد 19، بدین 8، دادو 5، ٹنڈو محمد خان 4،جامشورو4، لاڑکانہ 2، مٹیاری 2، سکھر 2، میرپور خاص 1، سانگھڑ 1، ٹنڈو الہیار 1، ٹھٹھہ 1، گھوٹکی 1، جیکب آباد میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔