آئی ایم ایف کی سال2021ء میں پاکستان کی معیشت بارے پیشگوئی

  • January 27, 2021, 11:29 am
  • Business News
  • 130 Views

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے سال2021ء میں پاکستان کی معیشت بارے پیشگوئی کردی، رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ میں رواں مالی سال کیلئے عالمی سطح پر تمام ممالک کی معیشت بارے شرح نمو کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان کی معیشت بارے کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کے انڈیکس میں شرح نمو کے حساب سے بھارت سب سے آگے ہے، رواں سال بھارت کی شرح نمو11.5 ، چین کی شرح8.3، امریکا5.1 فیصد، برطانیہ 4.5 فیصد، افغانستان 4.1 فیصد، بنگلا دیش 4.4 فیصد، ایران 3.0 فیصد، ملائیشیا،اسی طرح انڈیکس کے مطابق سال 2021ء میں روس کی شرح نمو3، متحدہ عرب امارات 1.3فیصد اور سعودی عرب کی معاشی شرح نمو2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح گزشتہ دنوں موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم ہوگیا ہے، بینکاری سیکٹر میں ترقی کے امکان ہیں، پاکستان کی 2021ء میں معاشی شرح نمو 1.5فیصد ہوجائے گی، نجی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی کی شرح بھی 8 فیصد سے کم ہوجائے گی۔ اسی طرح 2022ء میں معاشی شرح نمو4.4 فیصد ہوجائے گی۔
پاکستان میں شرح نمو طویل المدتی مستحکم ہوجائے گی۔ موڈیز نے مزید بتایا کہ بینکوں کی ٹھوس فنڈنگ کی عکاسی کرتا ہے یہ منافع پر وزن ڈالے گا۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے قرضوں کو پروفائل مستحکم ہے،2021ء میں بزنس انڈیکس بھی بہتر ہوگیا ہے ، پاکستان کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے دنیا کے چند اہم ممالک میں شمار ہوگیا ہے۔