پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل

  • January 27, 2021, 11:31 am
  • Breaking News
  • 227 Views

پشاور میں چمکنی کے علاقہ شاہ پور میں دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ محنت کش چنگچی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

گل رحمان چار روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کی ایف آئی ار تھانہ شاہ پور میں درج کی گئی، تاہم گزشتہ شب اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیر اکبر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم نے بچے کیساتھ دوستی نہ کرنے پر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ مقتول گل رحمان چنگچی چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔