بلوچستان کے کئی اضلاع میں خون جماتی سردی

  • January 27, 2021, 12:50 pm
  • Weather News
  • 223 Views

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں آ ج کل خون جماتی سردی ہے۔ کوئٹہ میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید ٹھنڈ ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ، کالام میں منفی نو جبکہ ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔