این سی اوسی کی یکم فروری کوتعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی

  • January 29, 2021, 11:59 am
  • Education News
  • 262 Views

این سی اوسی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی، ملک بھر میں پرائمری تا مڈل کلاس تک سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری کو کھل جائیں گی ، کراچی، حیدرآباد، لاہور اور پشاور کے 50، 50 فیصد طلباء لاہور آسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے طریقہ کار سمیت تعلیمی ادارے کھولنے کا جائزہ لیا گیا، وزیر تعلیم شفقت محمود ،وزارت صحت اور دیگر اعلی حکام ،سیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں دوسری لہر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
این سی اوسی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے یکم فروری کویونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دے دی ، پرائمری اور مڈل کلاسز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی، کراچی، حیدرآباد، لاہور اور پشاور کے 50، 50 فیصد طلباء لاہور آسکیں گے۔

معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ چین نے حکومت کو5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ کی ہیں۔سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت دی جائے گی۔ 4لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرزڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔اسی طرح شہری شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر ویکسین سنٹر پہنچیں گے۔ ویکسین سنٹر پر انتظامیہ شہری کے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گی۔ رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی سطح پر ڈیش بورڈ خود کار طریقے سے تیار ہوگا۔