ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
- January 29, 2021, 12:13 pm
- Weather News
- 240 Views
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے رہنے کی پیشگوئی ہے۔