عذیر بلوچ عدم شواہد پر مزید 2 کیسز میں بری
- January 29, 2021, 2:56 pm
- National News
- 232 Views
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیربلوچ کو عدم شواہد پر مزید دو کیسز میں بری کردیا۔
عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیربلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کہا کہ عذیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔
عدالت نے عدم شواہد پر دونوں مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کرنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کے خلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے، عذیر اب تک 8 مختلف مقدمات میں بری ہوچکا ہے جبکہ اس کے خلاف مزید 60 مختلف کیسز زیر سماعت ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف دیگر تین مقدمات میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جو 26 فروری کو سنایا جائے گا۔