سالہ80 سابق وفاقی وزیر نے پوتی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر لی

  • February 1, 2021, 6:10 pm
  • Entertainment News
  • 494 Views

سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے 80 سالہ سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی نے اپنی پوتی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر لی۔ انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی نے خود سے 61 سالہ کم عمر لڑکی سے شادی کی اور ان کی دلہن اور ان کی عمر میں اتنا زیادہ فرق ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
رپورٹ میں البتہ کسی مستند ذرائع کا دعویٰ نہیں کیا گیا لیکن یہ بتایا گیا کہ سید افتخار گیلانی کی شادی چند دن قبل ہوئی اور ان کی شادی کی تصاویر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سید افتخار گیلانی 1940ء میں پیدا ہوئے، جس حساب سے ان کی عمر 80 برس ہے۔ سینئیر سیاستدان سید افتخار گیلانی کی شادی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بُک پر کئی صارفین نے تبصرے کیے جس میں کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ کچھ صارفین نے ان کے اس اقدام کی تعریف بھی کی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ 80 سال کے سیاستدان نے اپنی پوتی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر لی ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ کم از کم انہوں نے لڑکی سے شادی کر کے اُس کو اپنی عزت بنایا ، یہ اقدام لڑکیوں سے چُھپ چُھپ کر افئیرز چلانے والے سیاستدانوں سے تو کہیں بہتر ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے سید افتخار گیلانی کو شادی پر مبارکباد بھی پیش کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تاہم اس حوالے سے تاحال سید افتخار گیلانی یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی لڑکی سے متعلق کوئی تفصیلات معلوم ہو سکیں۔ خیال رہے کہ سید افتخار گیلانی پیپلز پارٹی کے رہنما تھے، جنہوں نے 2011ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔