فیصل آباد میں لڑکی کی سہیلیوں پر اندھادھند فائرنگ، ایک جاں بحق

  • February 1, 2021, 6:15 pm
  • National News
  • 328 Views

فیصل آباد: تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 ج ب لاہوریاں میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس کے مطابق 22 سالہ شکرو نامی لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی، اور اس کی بھتیجی شازیہ زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی، ملزمہ شکرو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کرلئے گئےہیں۔