دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 6 ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

  • January 31, 2021, 6:16 pm
  • National News
  • 295 Views

تفتان: دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد بالآخر آج کھول دیا گیا۔

تحصیل دار تفتان ظہور بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد آج باقاعدہ دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کھولا ہے اور دوستانہ گیٹ زیرہ پوائنٹ کھلنے کے بعد اب دونوں اطراف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی۔