فیصل آباد میں باپ کی 17 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی
- February 2, 2021, 12:30 pm
- National News
- 271 Views
فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بدبخت باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر سمندری کی حدود میں بدبخت باپ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بیٹی سے زیادتی کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تین ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنارہا تھا، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم نشہ آور چائے پلا کر اہلخانہ کو سلا دیتا تھا۔