کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق 4 دوست ٹیسٹ دینے آئے تھے
- February 2, 2021, 12:37 pm
- National News
- 3.25K Views
اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نیتجے میں کار میں موجود چار دوست جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق نوجوانوں کے گھر صفِ ماتم بچھ گیا ہے۔اہلخانہ صدمے کی حالت میں ہیں اور تاحال یقین نہیں کر پا رہے کہ گھر سے خوشی خوشی گئے ان کے جوان بیٹے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے جہاں موت ان کا انتظار کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔
تیز رفتار گاڑیاں سبھی سگنل توڑتے ہوئے نکل گئیں جس وجہ سے سامنے آتی ہوئی کار کے ساتھ چار ویل گاڑی ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑی میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گاڑیوں کا یہ قافلہ کشمالہ طارق کا تھا جس میں کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کوگرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر ہائی وے پر یہ خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ پروٹوکول کی پانچ گاڑیوں کے اشارہ توڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔گاڑیوں کی اس لمبی لائن میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ گاڑیوں میں کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھا۔یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی شادی کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک بزنس مین وقاص خان کے ساتھ ہوئی تھی اور انہی کی گاڑیوں کے قافلہ کو حادثہ پیش آ گیا حادثے کے نتیجے میں کارسوار 4 افراد زخمی ہوئے۔