بہن کی عزت بچانے والا 13 سالہ لڑکا خود زیادتی کا نشانہ بن گیا

  • February 3, 2021, 12:44 pm
  • National News
  • 259 Views

ایک ہفتہ قبل زیادتی کا نشانہ بننے والا بچہ دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے گوجرانوالہ میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔زیادتی کے ساتھ ساتھ بچے پر شدید تشدد بھی کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی طبعیت بگڑ گئی۔بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایک ہفتے تک بچے کا اسپتال میں علاج جاری رہا تاہم آج وہ دم توڑ گیا۔
13 سالہ عادل سے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی محلہ دار نوجوان جمشید سے چند روز قبل بہن پر فقرے کسنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملزمان نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی اور تشدد کے بعد خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔
بچے کے والد نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ واقعے میں محلے دار اور اس کے تین ساتھی ملوث ہیں۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں شواہد ملے تو زیادتی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فورٹ عباس میں بیوٹی پارلر کی مالکہ نے دلہن تیار کرنے کے بہانے بیوٹیشن لڑکی کو ایک گھر بھجوایا جہاں اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ساتھی کے ہمراہ ویڈیو بنا کر وائرل کر دی ،پولیس نے بیوٹی پارلر کی مالکہ اور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں، زیادتی کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا ایک ہفتے میں دوسرا بڑا واقعہ سامنے آگیا ،بیوٹی پارلر کی مالکہ نے پارلر پر بیوٹیشن کا کام کرنے والی صائمہ کو دلہن تیار کرنے کے بہانے نعیم پارک کے قریب ایک گھر بھجوایا،گھر میں موجود طیب نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ایک ساتھی کی مدد سے ویڈیو بھی بنائی، پارلر میں کام چھوڑنے پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔