کورونا ویکسین لگنے کے بعد کیا علامات ظاہر ہوسکتی ہے؟ڈاکٹرفیصل نے بتا دیا

  • February 3, 2021, 2:45 pm
  • COVID-19
  • 260 Views

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ ، کوروناسے بچاؤ کیلئےسائینوفارم ویکسین قابل بھروسہ ہے، ویکسین لگنےسے تھوڑا بہت بازو میں درد اور ایک دو روز کا بخار ہوتاہے، جس سے پتہ چلتاہےکہ ویکسین اثردکھارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین نے پاکستان کو5لاکھ کوروناویکسین کاتحفہ دیا، آج سے ملک بھرمیں کوروناویکسین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تمام یونٹس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79سے86فیصدکےدرمیان ہے، چین ، ہنگری اور مصر میں بھی یہی کوروناویکسین استعمال ہورہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسین لگنا ہیلتھ ورکرز کے کوروناسے بچاؤ کیلئے اہم قدم ہوگا ، پاکستان میں 22کروڑ میں سے 10کروڑ لوگوں کو ویکسین لگ سکتی ہے، کوشش ہےسال کے آخرتک10کروڑلوگوں میں سے 70فیصد تک ویکسین پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق 5لاکھ ہیلتھ ورکرز ہیں جو ڈیٹابیس میں رجسٹرڈ ہیں، دوسرے مرحلے میں 65سال سےزائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگےگی، کوروناسے بچاؤ کیلئےسائینوفارم ویکسین قابل بھروسہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ 30جون سے پہلے کوروناویکسین کی 17ملین ڈوزز پاکستان آجائیں گی، پہلی سہ ماہی میں کوروناکی 7ملین ویکسین اور دوسری سہ ماہی میں کوروناکی 10ملین ویکسین پاکستان آئیں گی ، ویکسی نیشن سینٹرز نچلی سطح تک کام کریں گے۔

ویکسین لگنے کے بعدعلامات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنےسے تھوڑا بہت بازو میں درد اور ایک دو روز کا بخار ہوتاہے، بازو میں درد اور بخار ہونےسے پتہ چلتاہےکہ ویکسین اثردکھارہی ہے۔