خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- February 4, 2021, 9:49 pm
- National News
- 151 Views
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان معاشی حوالے سے کمزور صوبہ ہے تاہم خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ڈسٹرکٹ خاران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گروک اسٹوریج ڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں یکساں ترقی کا عمل شروع کیا ہے اور خاران کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نوشکی پہنچے جہاں انہوں نے بی اے پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال کے دوران 18ہزار لوگوں کو روزگار دیا، بلوچستان معاشی حوالے سے کمزور صوبہ ہے تاہم خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منز ل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں تاکہ پیسہ ضائع نہ ہو جب کہ تعلیم ، صحت اور فراہمی آب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔