گاڑیوں کی بکنگ کا بڑا فراڈ، ڈیلر کروڑوں روپے لے کر فرار

  • February 4, 2021, 9:59 pm
  • National News
  • 438 Views

لاہور میں لگژری گاڑیوں کے معروف برانڈ کے ڈیلر کا بڑا فراڈ منظرعام پر آگیا۔ معروف برانڈکےڈیلر نے متعدد افراد کو 80 کروڑ سےزائد کا چونا لگا دیا۔

ڈیلر نےنئے ماڈل کی گاڑی بک کرنےکیلئےکروڑوں روپے وصول کیے لیکن گاڑی کی ڈیلوری سے پہلے ہی کروڑوں روپے لے کربیرون ملک فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلر کے خلاف متاثرہ افراد نے متعدد مقدمات درج کروا دیئےہیں، تھانہ غالب مارکیٹ، گلبرگ، سرورروڈ ، نصیرآبادمیں مقدمات درج کئےگئےہیں۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے معاونت کی درخواست کی ہے جب کہ ملزم کا نام انٹرپول کی لسٹ میں شامل کرنے کیلئے دستاویزات تیار کیےجا رہےہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ابوذربخاری نے مختلف افراد سے ایڈوانس کی مد میں کروڑوں روپےوصول کیے، فراڈکرنے کے فوری بعد ملزم ابوذربخاری بیرون ملک فرارہوگیا، ابتدائی تحقیقات سےپتہ چلا ملزم پہلے دبئی اس کےبعدلندن میں روپوش ہوگیا۔