گارڈن فائرنگ، مقتول مسکان کی رحمان افغانی کے ہمراہ کئی ویڈیوز سامنے آگئیں
- February 4, 2021, 10:00 pm
- National News
- 712 Views
کراچی: دو روز قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل کی گئی خاتون ٹک ٹاکر مسکان اور ساتھیوں کے قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقتول مسکان کی ملزم رحمان افغانی کے ہمراہ کئی ویڈیوز سامنے آگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان عرف افغانی نے مسکان کے لیے گلشن معمار میں پارٹی کا انتظام کیا تھا، پارٹی میں کئی ٹک ٹاکرز کو دعوت دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق رحمان افغانی ٹک ٹاکر مسکان کو پیسے بھی دیا کرتا تھا، رحمان رات میں مسکان کو مردوں کے ساتھ گھومنے سے منع کرتا تھا، مقتول عامر سے رحمان کا قتل سے چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد نے عامر اور رحمانی افغانی کے درمیان صلاح کرادی تھی، صلح کی شرط یہ تھی کہ عامر مسکان سے نہیں ملے گا، رحمان نے مسکان کو بھی قتل کی دھمکی دے رکھی تھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحمان نے مسکان کو کہا وہ عامر اور اس کے دوستوں سے دور رہے، رحمان کو مسکان اور عامر کے تعلقات پر شکوک و شبہبات تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔