کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق ہو گئے
- February 8, 2021, 12:46 pm
- Breaking News
- 2.54K Views
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین مزدوروں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگچر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین افراد فائرنگ کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے بور پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک مزدور زخمی ہو گیا ہے۔فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق مزدور بورنگ پر کام کر رہے تھے۔لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کی وجہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔