پاک فوج نے کورونا ویکسین کا عطیہ قومی مہم کے لئے مختص کردیا
- February 8, 2021, 12:54 pm
- Health News
- 258 Views
راولپنڈی: پاک فوج نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی عطیہ کردہ کورونا ویکسین کو قومی مہم کے لئے مختص کردیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاک فوج کے لئے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا ہے، اور پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو چینی پیپلزلبریشن آرمی سے ویکسین کا عطیہ لے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے پہلے قوم کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ویکسین کا عطیہ قومی مہم کے لئے مختص کر دیا، پاک فوج کے لئے آنے والی ویکسین بھی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، پاک فوج مشکل وقت میں ویکسین عطیہ کرنے پر پیپلزلبریشن آرمی کی شکرگزار ہے۔