عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

  • February 8, 2021, 12:56 pm
  • Health News
  • 410 Views

لاہور: اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

پاکستان سے اس برس قریب2 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسی نیشن سے مشروط ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرکاری سطح پر حج اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔