کراچی والے تیار ہوجائیں ! بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
- February 9, 2021, 6:19 pm
- Business News
- 146 Views
اسلام آباد : کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6ارب روپ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نےگزشتہ 4 ماہ کے لیے بلوں میں اضافے کی درخواست کردی ، جولائی 2020 کے لیے 71 پیسے، اگست کے لیے ایک روپے 40 پیسے ، ستمبر 2020 کے لیے ایک روپے 12 پیسے اور اکتوبر کے لیے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے جبکہ جون 2020 کے لیے 49 پیسے ، نومبر کے لیے87 پیسے اور دسمبرکے لیے 16 پیسے کمی کی درخواست کی۔
کراچی:نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23 فروری کو سماعت کرے گی ، کے الیکٹرک نے نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے ، سہ ماہی بنیادوں پر کے الیکٹرک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر2020 کے لیے ایک روپے 92 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر سے دسمبر تک1 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 49 کروڑ روپے بوجھ پڑے گا۔
کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کے لیے 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔