گوجرانوالہ میں 2 خواجہ سراوں کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

  • February 12, 2021, 11:48 am
  • National News
  • 363 Views

گوجرانوالہ میں 2 خواجہ سراوں کو طالم علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر قتل کر دیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہزادی اور زینی نامی خواجہ سراؤں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ گزشتہ روز پولیس نے مقتول خواجہ سراء شہزادی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا تھا۔
دونوں خواجہ سراؤں کو گذشتہ رات گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ اب اس کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد مقتولین پر ہی سنگین الزام عائد کر دیا۔
ملزمان نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواجہ سراوں نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد غصے میں آ کر انہیں قتل کر ڈالا۔

اس کیس کے حوالے سے گواجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواجہ سراء کرائے کے مکان میں موجود تھے۔موٹرسائیکل پر سوار ملزمان آئے اور گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا۔اس دوران گھر سے گانے بجانے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ خواجہ سراؤں نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک کے کسی نہ کسی علاقے خواجہ سراوں کو تشدد، زیادتی کا نشانہ بنانے یا انہیں بے دردی سے قتل کر دیے جانے کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ معاشرے میں خواجہ سراوں کو ان کا جائز مقام نہ دینے اور مسلسل ان پر مظالم ڈھائے جانے کے معاملے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کرتی رہتی ہیں، تاہم افسوسناک طور پر خواجہ سرا برادری کو آج تک ان کے جائز حقوق فراہم نہیں کیے جا سکے۔