ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

  • February 11, 2021, 12:01 pm
  • Breaking News
  • 115 Views

رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب میں 309 رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 25شعبان سے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں صوبے میں 309 رمضان بازارقائم کئے جائیں گے۔

فیصلہ پیکیج سفارشات تیار کرنے کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اور اشیائے خورونوش پرسبسڈی کی فراہمی کیلئےمختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

سینئرصوبائی وزیرعلیم خان نے ویڈیولنک کےذریعےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا رمضان بازاروں میں آٹامقررہ قیمت سےکم نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔

وزیرزراعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ 25شعبان سے309رمضان بازارلگائےجائیں گے اور رمضان بازارمیں آٹا،چینی، سبزیاں رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کوروناایس اوپیزپرعمل کرایاجائے گا اور غیرضروری اخراجات سےگریز کیا جائے۔