پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی
- February 11, 2021, 12:11 pm
- Sports News
- 139 Views
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 166 رنز بنا سکی۔