افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹراور 3 پولیس اہلکار ہلاک

  • February 16, 2021, 2:01 pm
  • World News
  • 191 Views

ننگرہار: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس حملہ آور کو پکڑنے میں ناکام رہی اور وہ فرار ہوگیا۔

صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہی پہلے واقعے کے 20 منٹ بعد ایک اور واقعہ پیش آیا۔ اس بار نامعلوم افراد کی جانب سے سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈاکٹر شامل ہے۔ دوسری جانب دونوں حملوں کی ذمہ داریاں اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔