چند سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر کی قسمت کھل گئی
- February 17, 2021, 5:07 pm
- Entertainment News
- 496 Views
’پاوری گرل‘ نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 6 فروری کو کو اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر نے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا کام شروع کر دیا۔
5 سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر کے انسٹاگرام پر 6لاکھ سے زائد فالوررز ہو چکے ہیں جب کہ انہوں نے یہ مقبولیت دیکھتے ہوئے مداحوں کے لیے نیا کام شروع کر دیا ہے۔دنانیر نے نہ صرف اس نام سے پیج بنا لیا ہے بلکہ انہوں نے اسی سلوگن کے ساتھ ٹی شرٹس فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے دو روز قبل اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد کچھ نیا کرنے جا رہی ہیں۔
اب انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کے سلوگن کے ساتھ خوبصورت سرخ و سفید رنگ کی ٹی شرٹس کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔انہوں نے نے پیج پر پری بکنگ کی پوسٹیں لگائیں اور کہا کہ ملک بھر میں نئی شرٹس بھجوائی جائیں گی۔انہوں نے خریداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی پیغامات میں ٹی شرٹس کی رقم سمیت دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
۔ واضح رہے گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دانا نیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی۔
بعد ازاں بھارت کے معروف یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جانے لگا ،اب بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بھی اس پاکستانی لڑکی کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو کال کریں 112۔اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ پارٹی ہو رہی ہے بھی استعمال کیا۔