مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید

  • February 19, 2021, 1:24 pm
  • Breaking News
  • 439 Views

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔