حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا

  • February 20, 2021, 3:22 pm
  • Business News
  • 162 Views

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کیے جانے والے روزمرہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام موجودہ حکومتی جماعت سے مایوس نظر آتی ہے، مہنگائی کے ستائے عوام نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا لیکن روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے مایوس کر دیا ہے۔
عوام کی مایوسی اور برہمی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔
علاوہ ازیں ایک لیٹر خوردنی تیل کے 5 پیکٹس کے پاوٴچ میں 44 روپے، ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاوٴچ میں 62 روپے جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خوردنی تیل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شیمپو کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی بوتل اور کولڈ ڈرنکس کی قیمت میں 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ٹی وائیٹنرز کی قیمت میں بھی 21 روپے سے 32 روپے فی پیک اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خشک اور بچوں کے دودھ کی قیمت میں 50 روپے سے 100 روپیہ فی پیک جب کہ اسٹیشنری آئیٹم 2 سے 11 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ یہی نہیں ملک بھر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ڈھائی سال کے دوران ملک میں مہنگائی م