تربت،پی ٹی سی ایل میں کروڑوں کی کرپشن، ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں

  • February 20, 2021, 3:41 pm
  • National News
  • 275 Views

کوئٹہ:پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ تربت میں جعلی بلز بنا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت کوئٹہ نے پی ٹی سی ایل تربت کے سابق سپر وائیزر خالد شمیم اور ٹھیکیدار عبدالغنی کو مجموعی طور پر 74لاکھ روپے اور 8سال کی سزا سنادی جبکہ کرپشن کیس کے دیگر تین ملزمان کو ڈیڈھ کروڑ سے ذائد جرمانے اور قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ نیب بلوچستان کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے پی ٹی سی ایل تربت برانچ کے مختلف ٹاورز کے لئے اشیا ء کی ترسیل کے جعلی بلز بنا کر تقریبا ڈھائی کروڑروپے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان نقصان پہنچایا۔واضع رہے پی ٹی سی ایل تر بت کے سابق اسسٹنٹ انجینئر سید محمودالحسن اور ٹھیکیدار طارق محمود اور شاہد رضا کو جرم ثابت ہونے پر ڈیڈھ کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ اور سزاسنائی جاچکی ہے، جبکہ احتساب عدالت کے جج اللہ داد روشان نے جمعہ کو سپر وائزر خالد شمیم اور ٹھیکیدار عبدالغنی کو بھی قید وجرمانے کا فیصلہ سنادیا ہے۔نیب بلوچستان کی جانب سے پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔