لاہور میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

  • February 24, 2021, 9:39 pm
  • National News
  • 912 Views

لاہور میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا۔ تھانہ شالیمار کی حدود میں بیٹی کو قتل کرنے پر پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں والد نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو 6 بچوں کی ماں تھی۔والد نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کو مبینہ طو رپر زبیر نامی شخص کے ساتھ دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے شہناز بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا،علاوہ ازیں خاتون کا بھائی اکرم بھی زخمی ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی اکرم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اپنے بچوں سمیت الگ گھر میں رہ رہی تھی لیکن اس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔

ملزم والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں انہوں نے کہا بیٹی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر دونوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر شہباز بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔زبیر اس وقت میوں اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہے۔فائرنگ کے دوران کقتولہ کا بھائی یاسین بھی زخمی ہو جو اسی اسپال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،دوسری جانب فیصل آباد میں شوہر سے ناراض ہو کر میکے آنے والی خاتون کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔۔ پولیس نے ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ جٹی بی بی شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی تھی۔